(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کے قبلہ اول میں داخل ہونےپرچار ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے بے دخل کردیا ہے۔
عینی شاہدین کےمطابق صیہونی فوج نے آج صبح مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے داخل ہوتے ہوئے فلسطینی عبادتگزاروں کو مسجد سے بے دخل کرنے کے بعد مسجد اقصیٰ کے 31سالہ محافظ رجائی کوگرفتارکرکے حراستی مرکز منتقل کیا جہاں کم و بیش دو گھنٹوں تک تفیش کے بعد اس پر قبلہ اول میں داخل ہونے پر چار ماہ کی پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے پہرے دار عرفات نجیب کو باب حطہ کے باہر سے گرفتارکرنے کے بعد ان پر بھی قبلہ اول میں داخل ہونے پر پابند ی عائد کی تھی ۔