(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی جانب سے جاری تیرا سالہ غیر قانونی محاصرے اور معاشی ناکہ بندی کے باعث مقبوضہ فلسطین کا محصور شہر غزہ پہلے ہی سنجیدہ مسائل کا شکار تھا کہ اس دوران عالمی وباء کورونا وائرس نے تباہ حال معیشت کو مزید نقصان پہنچا یا ہے۔
غزہ میں عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی کے چیئرمین اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن جمال الخضری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہےکہ کوروناوائرس اور اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں مارچ کے دوران 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔
بیان میں کہا کہ صیہونی ریاست کی جانب سے عائد کردہ غیر قانونی پابندیوں اور کورونا وائرس کے باعث غزہ کی پٹی کی معیشت، صنعت، تجارت، ہوٹلنگ اور سیاحت کو براہ راست اور بالواسطہ طورپر 200 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔