• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

متنازعہ لیبر قانون کے اثرات،لبنان میں دوبارہ مظاہروں کا اعلان

جمعہ 09-08-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، حماس
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )لبنان میں گزشتہ ماہ لبنانی وزیر محنت کی جانب سے  فلسطینی محنت کشوں کے خلاف نافذ کیے جانے والے متنازعہ قانون کے بعد ظاہر ہونے والے اثرات کے خلاف لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ جماعتوں پرمشتمل مشترکہ باڈی نے آج جمعہ کے روز وزارت لیبر کے ہیڈکواٹر کے باہر اور ملک کے دوسرے علاقوں میں مظاہرے، ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو  لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی حکومت کی طرف سے پناہ گزینوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے، ان کے سماجی، معاشی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لبنانی حکومت کی جانب سے نافذ کیا جانے والا متنازعہ لیبر قانون درحقیقت  فلسطینی پناہ گزینوں کو در بدر کرنے کی سازش ہے جس سے بلواسطہ  اسرائیلی عزائم کو تقویت ملے گی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ما ہ لبنانی وزیر برائے لیبر نے ایک نیا لیبر قانون نافذ کیا تھا جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی دیگر غیرقانونی تارکین وطن  کی  طرح ملک میں ہرطرح کے کام کاج اور روزگار سے محروم کردیا گیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزین لبنانی حکومت کے اس نئے قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: متنازعہ لیبر قانون کے اثرات،لبنان میں دوبارہ مظاہروں کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.