(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )لندن کونسل کے حکام کا متعصبانہ فیصلہ،فلسطینی بچوں کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے کیے جانے والے پروگرام کی میزبانی سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن کونسل نے فلسطینی بچوں کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگرام کی میزبانی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔انکار کے لیے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے دوران اسرائیل مخالف نعرے بازی ہونے کا خدشہ ہے جو کہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔لہذا کونسل اس پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دے سکتی۔
کونسل یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایونٹ کے مکمل منسوخی کو بہتر سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس ایونٹ سے فلسطینی بچوں کے لیے ہر سال ایک خطیر رقم جمع کی جاتی ہے اور جس سے بچوں کے اسپورٹس فیسٹول کے لیے ساز و سامان خریدا جاتا ہے ،تا ہم اس سال اس ایونٹ کی منسوخی سے اس اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔