(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ورکشاپ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشہور گروپوں کی نمائندہ شخصیات، برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لندن کی ساواس یونیورسٹی میں فلسطینی طلباء کی طرف سے دی گئی ورکشاپ میں شرکت کی دعوت پر برطانیہ میں موجود صہیونی لابی جو قضیہ فلسطین کے کسی بھی پروگرام کو روکنے کی بھرپورکوشش کرتی ہے اس لابی کے دباؤکے باوجود لندن میں ورکشاپ منعقد کیا گیا۔
اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بالخصوص برطانیہ اور بالعموم پوری دنیا میں قضیہ فلسطین کے لیےطلباء کے کردار اور ان کی اخلاقی، سماجی، تعلیمی اور ابلاغی ذمہ داریوں پر توجہ دلانا ہو تاہے ، لندن میں منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشہور گروپوں کی نمائندہ شخصیات، برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکاء کو بتایا گیا کہ آیا فلسطینی اور دوسرے ممالک کے طلباء قضیہ فلسطین کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف سرگرم صہیونی لابی کو کیسے ناکام بنا سکتے ہیں اوران کا مقابلہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف صہیونی لابی نے اس ورکشاپ کو روکنے لیے لندن انتظامیہ پر بھرپور دباؤ ڈالا تاہم حکومت نے صہیونی لابی کے دباؤ کومسترد کرکے فلسطینی طلباء کو ورکشاپ کے انعقاد کی اجازت دے دی۔