(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مالی مدد معاشی مشکلات میں تعاون کرنے کیلئے لبنان اور ترکی کی تنظیموں نے مشترکہ طورپر ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت غریب اور نادار فلسطینیوں میں عید کے تحائف اور امداد تقسیم کی جارہی ہے۔
لبنان کی امدادی تنظیم’حجرالصدقہ’ اور ترکی کی تنظیم صدقہ طاشی نے "خوشیاں بانٹیں” کے عوان سے مقبوضہ بیت المقدس میں کورونا کے متاثرین کی مدد کے لیے مشترکہ امدادی مہم شروع کی ہے۔
اس مہم کے تحت القدس کے غریب اور مستحق گھرانوں کے لیے خوراک کے پیکٹ، عید کے کپڑے اور القدس کے یتیم بچوں اور بیوہ عورتوں کے لیے امدادی سامان مہیا جائے گا۔
ترکی کے امدادی ادارے کے چیئرمین کمال اوزدال نے کہا کہ مشترکہ امدادی مہم کا مقصد اس مشکل وقت میں القدس کے فلسطینیوں کی مدد کرنا اور ان کے عزم کو مضبوط بنانے میں ان کا ساتھ دینا ہے۔