(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قطر، رفاح میں ہسپتال کی تعمیر کا سمجھوتہ طے پاگیا جس میں کُل 24 ملین ڈالر مالیت اٹھے گی۔
تفصیلات کے مطابق قطر غزہ تعمیر نو کمیٹی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کےقطر کے تعاون سے بین الاقوامی ادارہ ہلال احمر مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے جنوبی شہر رفاح میں ہسپتال کی تعمیر کر وائے گا جس کے مطابق ہسپتال کا پہلا مرحلہ جو کہ تقریبا 5 ملین ڈالر میں مکمل ہوگا کے لئے سمجھوتہ طےپا گیا ہے۔
ہسپتال کی تعمیر میں کُل 24 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی جوکہ رفاح کے محلّے السلطان میں 50 ہیکٹر اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔
مزیدمعلومات کے مطابق ہسپتال جراحی، داخلی امراض، گردے کے امراض جیسے متعدد شعبوں پر مشتمل تنصیبات کے ساتھ ساتھ پولی کلینک اور کُل 355 بستروں کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔
واضح رہے کہ قطر میں بین الاقوامی ادارہ ہلال احمر فلسطین میں مختلف امدادی منصوبوں کو عملی شکل دیتی رہتی ہےجس کے مطابق چند ماہ قبل ادارے کی جانب سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 13 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے 4 صحت کے منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔