(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کا دستی بموں سے حملہ، متعدد افراد زخمی،
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز صبح سویرے نابلس کے مشرق میں بلاطہ کیمپ پر دھاوا بول کر فلسطینی شہریوں کے گھروں سے تین نوجوانوں صالح ابو عصب ، احمد ریاض حشاش ، اور محمد ناصر حشاش کو گرفتار کر لیا۔
صہیونی فوج نے پر تشدد کارروائی میں دستی بموں سے اچانک علاقے پر حملہ کیا اور بھاری بندوقوں کے بٹوں سے دروازوں اورکھڑکیوں کو توڑ کر گھروں میںداخل ہوگئے جس کے بعد متعدد افراد جن میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں کو زدوکوب کرنےکی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بلاطہ کیمپ پر قابض فوج کے دستی بموں کے حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد کےزخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اب تک کی آنے والی خبروں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔