(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج رمضان المبارک کے آغاز سے ہی فلسطینی نوجوانوں کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں گرفتار کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نےگزشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس کےپرانے شہر باب حتا سے دو فلسطینی نوجوانوں ، وسام سدر اور احمد الرجبی کو شدید مار پیٹ کرنے کے بعد گرفتارکر لیا۔
نوجوانوں کی گرفتاری کے حوالے سےصہیونی فوج کی جانب سے کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض ریاست کے فوجی اہلکار رمضان المبارک کے آغاز سے ہی باب حتا اور بیت المقدس میں واقع دوسرے تاریخی مقامات سے فلسطینیوں کو صہیونی آباد کاروں پر حملے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں گرفتار کر کے نا معلوم مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔