(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں پر زمین تنگ کیے جانے کا سلسلہ جاری،اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطین کے جنوبی علاقے النقب میں القیہ گاؤں میں موجود 30 فلسطینی عمارتوں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے اللقیہ گاؤں پر دھاوا بولا اور فلسطینی رہائشیوں کو 30 مکانات اور دوسری عمارتوں کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں النقب میں اللقیہ گاوں میں فلسطینیوں کی 30 عمارات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان میں زیادہ تر عمارتیں ابو مطیر اور سابق عرب رکن کنیسٹ جمعہ ازبارغا کی ملکیت ہیں۔
مکانا ت کے مالک ازبارغا نے نئے اسرائیلی احکامات پر بات کرتے ہوئی کہا کہ رہائشیوں کو خوٖزدہ کرنے کی اسرائیلی کوشش کامیاب نہیں ہونگی اور وہ اپنے آباواجداد کی زمینوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔