(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وسطی امریکہ کے ایک اہم ملک نکاراگوا نے اپنا سفارت خانہ رام اللہ میں کھولنے کا اعلان کیا ہے جو کہ فلسطین کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں فلسطینی وزیر خارجہ ال مالکی نے کہا ہے کہ وسطی امریکی ملک نکاراگوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میزان خفاش نامی اپنے شہری کو بھی سفیر تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے جو سفارتک خانہ قائم ہوتے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ کے قیام کو حتمی شکل دینے کے لیے فلسطینی وزارت خارجہ نے میزان خفاش سے بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جلد ہی سفارت خانے کے لیے زمین بھی مختص کردی جائے گی۔