(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجی عدالت نے جرم کے بغیر قید دو فلسطینی نوجوانوں کی مدت حراست میں توسیع کردی۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہےانتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار دو فلسطینی نوجوان 18 سالہ بكر عويس اور 19 سالہ منتصر بربر کی مدت حراست میں 10روز کی توسیع کردی۔
واضح رہے کہ صیہونی زندانوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی قیدہیں جن میں اکثریت 18سال سے کم کی ہے۔