(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض اسرائیلی فوج نے ستمبر 2019 کی رات بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکاررئیوں کے دوران یونیورسٹی طالبہ”سماح جرادات” کوان کے گھر سے گرفتارکرلیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ”البیرہ” کی رہائشی "بیرزیت یونیورسٹی” کی 22 سالہ طالبہ سماح جرادات صیہونی زندان میں9 ماہ گزارنے کے بعد رہا کردی گئی ہے۔
سماح جرادات کو صیہونی فوج نے ستمبر 2019 کی رات کو ان کے گھر پر چھاپہ مارکارروئی کے دوران گرفتار کیا تھا اور ان پر اسرائیلی ریاست کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بیرزیت یونیورسٹی کی طالبہ اور سماح جرادات کی دوست میس ابو غوش کو بھی صیہونی فوج نے فلسطینی ریاست کے خلاف بیان کے الزام میں گرفتار کرکیا تھا اور ان پر بد ترین تشدد کیا گیا تھا۔