(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے وزیردفاع کی جانب سے شدت پسند تنظیم کے کارکن کی انتظامی حراست کو معطل کرنے کے احکامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کو حوصلہ فراہم کرے گا۔
اسرائیلی کی داخلی سیکیورٹی کے ذمہ دار خفیہ ایجنسی "شاباک” نےاسرائیل کی قدامت پسند دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے کارکن کی انتظامی حراست کے احکامات کو معطل کرنے پر اسرائیلی وزیردفاع نفتالی بینیٹ کے بیان پرغیر معمولی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کو حوصلہ فراہم کرے گا جو فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقو ق کے خلاف اور ملک میں ترتشدد واقعات کا باعث بن سکتا ہے ۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق "شاباک”کا کہنا ہے کہ قدامت پسند جماعت کے کارکن کے حراست کے احکامات کو معطل کرنے سے یہودی دہشتگردی کو تقویت ملے گی جیسا کے 2005 میں یہودی انتہاپسند کی جانب سے فلسطینی خاندان کو زندہ جلائے جانے کا واقع پیش آیا۔