(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی کے قریب ہونےوالے پر اسرار دھماکے کی تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہے تاہم اس دھماکے میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
مقامی ذرائع کےمطابق غزہ میں خان یونس کے سمندر میں میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی کے قریب ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس میں تین ماہی گیر شہید ہوگئے ، پراسرار دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں ہی تاہم غزہ کی وزارت داخلہ اور دیگر سیکیورٹی حکام کی جانب سے واقع کی تحقیقات جاری ہیں ۔