(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی بلا جواز فائرنگ سےکھیتوںمیں کام کرتے درجنوں کسان اور چرواہے زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کی آواز سے مویشیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطینی محصورعلاقہ غزہ میں خان یونس کےمشرقی قصبےخزاعہ میں قابض فوج نے فلسطینی باشندوں کی زرعی زمینوں اور کھیتوں میں کام کرتے ہوئے کسانوں سمیت چرواہوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
قابض صہیونی فوج کی فائرنگ کی آواز سے مویشیوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ براہ راست فائرنگ کی زد میں آکر کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی کاشت کاروں پر فائرنگ اور گرفتاری روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔