(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دھماکہ سے زخمی بچے کو انڈونیشی اسپتال منتقل کیاگیا جاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 16 سالہ زیاد ابو لیلیٰ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔
غزہ کے سیکیورٹی حکام دھماکہ خیز مواد کی تحقیقات کررہے ہیں ، حکام نے شہید ابو لیلیٰ کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لیےتحویل میں لے لیا گیا ہے۔
جبکہ دیگر تفصیلات سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ۔