(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصری فوج کے مطابق غزہ کی پٹی کے ساتھ سمندری سرحد پر فلسطینی ماہی گیروں کو سمندری حدودعبور کرتے دیکھ کر کشتی کا تعاقب کیا گیا تاہم فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی ضبط کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے متنازعہ علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کے سنڈیکیٹ کے سربراہ نذر ایاش کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مصری فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں بحیرہ رفح میں ایک فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی جس میں 3 افرادمحمود السعیدانی، محمد عادل البردویل، اور نادر شلوف سوار تھے مصری بحری حدود پار کرتی ہوئی دکھائی دی جس کے نتیجے میں مصری بحریہ کی جانب سے ماہی گیروں کی کشتی کا تعاقب کیا گیااور انہیں گرفتار کرتے ہوئے کشتی کو ضبط کر لیا گیا ہے ۔
فلسطینی ماہی گیروں کے سنڈیکیٹ کے سربراہ نذر ایاش کی جانب سے مصری حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حراست میں لیے جانے والے ماہی گیر ، محمود السعیدانی ، محمد عادل البردویل ، اور نادر شلوف کو فوری طور پر رہا کریں اور ان کی کشتی بھی حوالے کردیں۔