(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران میں غزہ میں میونسپلٹی کے عملے کو صحت کے شدید خطرات کا سامنا ہے ، میونسپلٹی کے اہلکارگلیوں اور سڑکوں سے فضلہ اکھٹا کرنے کے بعد اس کو ٹھکانے لگانے کا کام کرتے ہیں جس میں ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
غزہ کے صحت کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی کے عملے کے پاس حفاظتی انتظامات کی قلت ہے جو ان کی زندگیوں کو وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات سے قریب تر کرتی ہیں ۔
میونسپلٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر نافذ کی گئی تیراسالوں پر محیط غیر قانونی معاشی بندش اور محاصرے کے باعث شہری بدترین معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں ،میونسپلٹی کی معمولی سی تنخواہ میں بہت سارا کام کرنا پڑھتا ہے جو مزید خطرناک اس وقت ہوجاتا ہے جب پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور یہاں غزہ میونسپلٹی کے عملے کے پاس اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات نا ہونے کے برابر ہیں ۔