(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی نیوی نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ غزہ شہر کے شمال مغرب میں سوڈانیا اور الوہا کے سمندری علاقوں سے تین میل دور تھیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں اسرائیلی بحریہ نے محصور علاقے غزہ شہر کے شمال مغرب میں فلسطینی ماہی گیر کشتیوں کو سوڈانیا اور الوہاکے علاقے کے قریب نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 8 کشتیاں تباہ اور 6 کشتیوں کو کم نقصان پہنچا جبکہ کشتیوں میں سوار 16 فلسطینی ماہی گیروں نے پانی کود کر جان بچائی جن میں کچھ ماہی گیروں کو صہیونی بحریہ کے کیے گئے ربر کے فائر وں نے بری طرح زخمی کر دیا۔
قابض نیوی نے ماہی گیروں کی کشتیوں پر گولیاں چلائیں اور پانی کا رخ بدلنے والے پائپ کھول دیےجب وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے غزہ شہر کے شمال مغرب میں سوڈان اور الوہا کے سمندری علاقوں سے تین میل دورتھے ،صہیونی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کو متعین کردہ حدود میں رہتے ہوئے بھی مچھلیوں کے شکار سے روکا اور انہیں مجبور کیا کہ وہ جگہ چھوڑ کر کنارے لوٹ جائیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں ماہی گیروں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہے ، اور ان کے مچھلیاں پکڑنے کے روز گار کو بند کر دینا چاہتی ہے ۔