(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ غرب اردن کا صہیونی ریاست کے ساتھ الحاق فلسطینی قوم، ارض فلسطین اور زندہ ضمیر انسانوں کے خلاف ایک گھنوؤنی سازش ہے، اسرائیل وادی اردن اور غرب اردن کوفلسطینی قوم سے خالی صرف صہیونیوں کی سرزمین بناناچاہتا ہےفلسطینی قوم اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جاری بیان میں غرب ارن کے اسرائیل سے الحاق کے بیان کی ایک بار پھر شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا اور بعض عرب ممالک کی سازش سے فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھوکے باز صہیونی دشمن اور اس کی پشت پر کھڑا امریکی مجرم اور بعض عرب ممالک فلسطینی قوم کے خلاف ایک نئی سازش تیار کررہے ہیں جس کا مقصد فلسطینی قوم کو ارض فلسطین سے نکال باہرکرنا ہے ۔