(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی شہری کے گھر پر حملہ کیا ،لوٹ مار اور تشدد کے بعد فلسطینی نوجوان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر باب الحطا علاقے میں 21 سالہ فلسطینی نوجوان فواد الشاویش کے گھر پر چھاپہ مارا اور روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرنے کے بعد کو اس کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی فوج نے اسی علاقے سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو اغواء کیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اسرائیلی پولیس مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے مختلف علاقوں اور اس کے گردونواح سے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں اور اغواء کرتی ہے۔