(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے دوران فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو گرفتارکرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی قابض پولیس نے فلسطینی خاتون سماجی کارکن ھنادی الحلوانی کو مسجد اقصیٰ کے پاس عصبہ دروازے سے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کی تلقین کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
خاتون سماجی کارکن کی گرفتاری کے بعد سیکڑوں فلسطینی باشندوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کیلئے جمع ہوئے جن کو صیہونی پولیس نے روک دیا اور قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پابندیوں اور روکاوٹوں کے باوجودعصبہ گیٹ پر نماز ادا کی ۔