(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ غزہ پر حملہ اسرائیل میں راکٹ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کےمطابق جمعرات کے بعد گزشتہ روز بھی صیہونی فوج نے گزشتہ تیرا سالوں سے غیرقانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ کے متعدد مقامات پر ڈرون طیاروں اور کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارات کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے جبالیا کے مقام پر توپ کے گولوں سے نشانہ بنایا تاہم عمارات کے تباہ ہونے کے سوا یہاں بھی خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
قابض صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ شہر سے یہودی کالونیوں پر متعدد راکٹ داغے گئے تھے جس کے ردعمل میں غزہ میں کارروائی کی گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کی شب بھی صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی گئی تھی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔