(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی باشندے کے گھرانے کو ایک تحریری نوٹس دیا جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ جلد از جلد اپنا گھر مسمار کردیں ورنہ اسرائیلی بلدیہ اس کو مسمار کریگی اور اس پر آنے والے اخراجات کے ساتھ ساتھ انھیں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق رواں سال فروری میں صیہونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے رہائشی محمد ریشہ کو ایک یہودی خاتون پر چاقو سے حملہ کرنے کا الزام لگا کر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا ، گزشتہ روز صیہونی حکام نے اس واقعے کے رد عمل میں محمد ریشہ کے والد کو ایک تحریری نوٹس دیا ہے جس میں ان کے گھر کو فوری طور پر مسمار کرنے کے احکامات دیئےگئے ہیں جبکہ حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے کی دھمکیاں دی ہیں۔