(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے سرائیل میں دو راکٹ حملے کئے گئے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائٹ’مفزاک لایو’ نے صیہونی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات غزہ سے جنوبی اسرائیل میں قائم اشکول یہودی کالونی میں دو راکٹ حملے کئے گئے جس میں سے ایک راکٹ کو فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے فضا ء میں تباہ کیا ۔
رپورٹ کے مطابق غزہ سے مشرقی اشکول میں داغے گئے راکٹ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اس حملے کے ردعمل میں اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ میں مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو رفح بارڈر اور خان یونس میں نشانہ بنایا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی