(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی جبکہ کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی قصبے العیساویہ میں گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرتے ہوئے کم سے کم پانچ فلسطینیوں جن میں سائد الاعور، محدم زلوم ، رشید ابو سارہ، مراد مسلک الاحد، منیر داری ، امیر محمود اور محمد ابو ناب شامل ہیں کو ان کے گھروں سے اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔
صیہونی فوج نے تلاشی کے نام پرلوٹ مار کے دوران فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کرلئے ۔