(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام نے فلسطینیوں کو 27 ویں شب کی خصوصی عبادات سے روکنے کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے تمام داخلی دروازے بند کر دئیے۔
مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صیہونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کو صرف اس لئے بند کردیا تاکہ رمضان المبار ک کی مقدس رات 27 ویں شب میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کیلئے پرانے شہر کے داخلی اور خارجہ دروازوں کو بند کردیا ۔
دریں اثنا ، مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف اور مذہبی امورکی کونسل نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد کرونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے دو ماہ کی بندش کے بعد مسجد اقصی کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔