(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی نو ہزار دونم اراضی میں موجود تیار گندم ، جو اور سبزیوں کی فصلوں کو آگ لگا کر انہیں خاکستر کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے شمالی وادی اردن میں فوجی مشقیں شروع کیں اور ملٹری ایکسرسائز کے نام پر وسیع پیمانے پر فلسطیینیوں کی زرعی اراضی میں آگ لگا کر فصلیں خاکستر کردیں۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق اسرائیل نے فوجی مشقوں کی آڑ میں فلسطینیوں کی نو ہزار دونم سے بھی زائد اراضی میں تیار گندم ، جو اور دیگر سبزیوں کی فصلوں کو آگ لگا کر انہیں خاکستر کردیا، جانوروں کی چراگاہوں کے وسیع علاقے میں بھی آگ لگا کر 8200 دونم رقبے کو نذرآتش کر دیا گیا۔
واضح رہےکہ صیہونی ریاست وادی اردن کےوسیع علاقے پرقبضہ کرنے کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اس کو امریکا کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔