(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں فلسطینی طلباء کو رات گئے گھروں پر چھاپہ مارکر اغواء کیا گیا اور پھر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوجیوں نے رات گئے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے الطور میں گھر وں پر چھاپہ مارتے ہوئے فلسطینی نوجوان 27 سالہ ھیثم خویص اور 33سالہ امیر ابو جمعہ کو ان کے گھروں سے اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
دونوں نوجوان بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رکن ہیں جو فلسطین کی آزادی کی حمایت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ر واں سال قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مارکارروائیاں کرتےہوئے دو خواتین اور آٹھ بچوں سمیت 24 فلسطینیوں کو گرفتار اور اغواء کیا ہے جبکہ 14 فلسطینی جو بغیر کسی جرم کے پہلے سے ہی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قیدکاٹ رہے ان کی حراست کی مدت میں چھ سے چار ماہ تک کی توسیع کی ہے ۔