(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی ریاست میں کوروناوائرس کے تین نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ، نئے کیسز کے بعد صیہونی ریاست میں متاثرین کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے ۔
قابض صیہونی ریاست کی وزارت برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے، ان نئے کیسز میں متاثرہ افراد میں پانچ افراد اٹلی، اسپین، بیلجیم اور دو آسٹریا سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست نے کورونا وائرس کی اسرائیل میں پھیلنے سے روکنے کےلئے اردن کے ساتھ سرحد کو 15 روز کے لئے سیل کردیا ہے ، یہ سرحد انتہائی اہم امور ہی کے لئے کھولی جاسکے گی ۔