(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 7،500 سے تجاوز کرگئی ہے تاہم مکمل لاک ڈاؤن کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے ابھی بھی سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
صیہونی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کورونا وائرس سے 41 صیہونی آبادکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے تاہم ابھی بھی سخت اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 7,589 صیہونی آبادکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے 115 کی حالت تشویشناک ہے 96 کو مصنوعی تنفس کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جارہی ہے جبکہ مجموعی طور پر 403 اسرائیلی شہری کورونا وائرس سے مکمل طورپر صحتیاب ہوچکے ہیں ۔