(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال صیہونی فوج نے7بچوں اور 2 خواتین سمیت 27 فلسطینیوں کو شہید 1070 کو زخمی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 2330 فلسطینیوں کو قیدکیا۔
مقبوضہ فلسطین میں عبداللہ الحورانی اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ ششماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ قباض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوںکے خلاف روزانہ کی بنیاد پرریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج فلسطینیوں پر مظالم کے نت نئے طریقوں کا استعمال کررہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کیلئے تیزی سےتعمیرات کا کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ غیر قانونی آبادکاروں کو فلسطینیوں کے خلاف کھلی چھوٹ دی گئی ہے، غیر قانونی آبادکارریاستی سرپرستی میں و روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہیں دوسری جانب صیہونی ریاست مسلسل فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری رہے ہوئے روں سال کے پہلے چھ ماہ میں قابض فوج نےفلسطینیوں کے 357 مکانات مسمار کیے، ان میں 136 آباد مکانات تھے۔