(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی ریاست نے اپنے ناپاک وجود کو اضافہ دینے کے گھناونے ایجنڈے پر عمل کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی حکام نے گزشتہ روز اردن وادی کے شمال میں قابض یہودی آباد کاروں کی سہولت کے لیے نئی سڑکوں کا جال بچھانا شروع کردیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی صبح کو وقت بلڈوزر کے ہمراہ پہنچے اور وہاں غیر قانونی طور پر آباد یہودی بستی مسقیت کے قریب یہودی آباد کاروں کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے زمیں کو برابر کرنا شروع کردیا۔
یاد رہے کہ مکانات مسماری اور زمین ضبط کرنے کی کاروائیاں فلسطینوں کو زبردستی علاقے سے نکالنے اور شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔