(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اغواء شدہ فلسطینی بچے کی تلاش کیلئے ہزاروں فلسطینی باشندوں کا غیر قانونی صیہونی بستی کا گھیراؤ ، دونوں جانب سے پتھراؤ میں متعدد فلسطینی زخمی۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت لحم کا رہائشی آٹھ سالہ فلسطینی بچہ قصی ابو رمیلہ اپنے گھر کے باہر سے پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلئے اہل محلہ نے کوششیں کی ، آٹھ سالہ بچے کی پراسرار گم شدگی کی اطلاع پورے علاقے میں پھیل گئی جس کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے تلاش شروع کی ، گم شدہ بے کے والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بچے کو غیر قانونی شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے اغواء کیا گیا ہے ، اس کے والد نے چند ماہ قبل یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں اغواء ہونےو الے فلسطینی بچے ابو خادر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ گھر کے باہر سے ایک چھوٹا بچہ لاپتہ ہوجائے ۔
اہل خانہ کے خدشے کے باعث ہزاروں فلسطینیوں نے قریبی یہودی آبادیوں کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہودی بستی کا گھیراؤ کیا جس کے باعث یہودی آبادکاروں نے محفوظ دیواروں کے عقب سے فلسطینیوں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
صیہونی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انھیں بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی باشندوں کو یہودی آبادیوں میں تلاشی لینے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں ۔