• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مبینہ طورپر 8سالہ فلسطینی بچہ اغواء

ہفتہ 25-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مبینہ طورپر 8سالہ فلسطینی بچہ اغواء
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  اغواء شدہ فلسطینی بچے کی تلاش کیلئے ہزاروں فلسطینی باشندوں کا غیر قانونی صیہونی بستی کا گھیراؤ ، دونوں جانب سے پتھراؤ میں متعدد فلسطینی زخمی۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت لحم کا رہائشی آٹھ سالہ فلسطینی بچہ قصی ابو رمیلہ  اپنے گھر کے باہر سے پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلئے اہل محلہ نے کوششیں کی  ، آٹھ سالہ بچے کی پراسرار گم شدگی کی اطلاع پورے علاقے میں پھیل گئی جس کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے تلاش شروع کی ، گم شدہ بے کے والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بچے کو غیر قانونی شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے اغواء کیا گیا ہے ،  اس کے والد نے چند ماہ قبل یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں اغواء ہونےو الے فلسطینی بچے ابو خادر  کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ گھر کے باہر سے ایک چھوٹا بچہ لاپتہ ہوجائے  ۔

اہل خانہ کے خدشے کے باعث ہزاروں فلسطینیوں نے قریبی یہودی آبادیوں کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہودی بستی کا گھیراؤ کیا جس کے باعث یہودی آبادکاروں نے محفوظ دیواروں کے عقب سے فلسطینیوں پر پتھراؤ کیا جس کے  نتیجےمیں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

صیہونی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انھیں بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی باشندوں کو یہودی آبادیوں میں تلاشی لینے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں ۔

Tags: فلسطینی بچہ اغواءقصی ابو رمیلہیہودی آبادیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.