(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے پانچ روز قبل بھی پانچ فلسطینی خواتین کو مسجداقصیٰ سے گرفتار کرنے کے بعد ان پر آئندہ چھ ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
ذرائع کے مطابق صہیونی پولیس نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے احاطے میں موجود فلسطینی طالبہ شیفہ غالیہ کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مرکز منتقل کیا ،تفتیش کے بعد اسرائیلی پولیس نے شیفہ ابو غالیہ پر آئندہ چھ ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ، شیفہ ابو غالیہ پر اس سے قبل 2019 میں بھی 2 ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔
واضح رہے کہ پانچ روز قبل بھی اسرائیلی پولیس نے پانچ فلسطینی خواتین کو مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لینے کے بعد ان پر آئندہ چاہ ماہ کیلئے قبلہ اول میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی تھی ۔