(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی کا پیچھا کیا اور گھر کے دروازے پر اہل خانہ سمیت نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب صہیونی غاصب فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کےشہر العیسویہ کے رہائشی فلسطینی نوجوان محمد عیادکو اس وقت تشدد کرتے ہوئے حراست میں لیا جب وہ اپنے روزگار سےواپس آکراپنے گھر کے دروازے تک پہنچا تھا۔
قابض فوج کی جانب سے عیاد اورا س کے خاندان پر بے بنیا د الزامات کی پاداش میں بدترین تشدد کیا گیاجس کے بعد فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ حراست میں لیے گیےفلسطینی نوجوا ن کو کس حراستی مرکز میں نظر بند کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اغوا کیے گئے فلسطینی کے خاندان کا صہیونی فوج کے خلاف احتجاج جاری ہے۔