(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی لڑاکا طیاروں نے السویداء کے مقام پر میزائلوں کی مرمت کرنے والے تیکنیکی ورکشاپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ فوجیوں سمیت 9 جنگجو شہید ہوگئے۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں ایران سے آنے والے ایک اسلحہ برادر ٹرک کو نشانہ بنایا۔ جبکہ جنوبی صوبے سویدا میں میزائلوں کی مرمت اور جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایرانی ملیشیا کے 5 عناصر ہلاک اور مشرقی شام میں ایک عسکری ملیشیا کا مرکز تباہ کردیا گیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ فضائی دفاع نے سویدا شہر کے نواحی علاقے تل الحصن اور دیر الزور میں کباجب کے مقام پراسرائیلی طیاروں کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سویدا کے مقام پر بمباری میں 4 اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا، اسرائیلی طیاروں نے مشرقی صوبے میں اس وقت بمباری کی، جب ایران سے ایک اسلحہ بردار ٹرک شام پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جون کو اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب شامی حزب اختلاف کے اہم کمانڈر کرنل عدنان بقار شمالی قصبے اعزا میں ایک مسلح حملے میں مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اعزاز کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔