(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں باب العامود کے مذہبی اجتماع میں صہیونی فوجی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئےجن پر فوج نے جوتوں اور بندوق کے بٹوں سے کھلے عام تشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں غاصب فوجی اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجداقصٰی کے باب العامودکے تاریخٰ مقام پر کئی دہائیوں سے رمضان المبارک میں عبادت کی غرض سے جمع ہونے والے فلسطینیوں پردھاوا بولا اور انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےدرجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
باب العامود کے مذہبی اجتماع میں صہیونی فوجی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئےجن پر فوج نے جوتوں اور بندوق کے بٹوں سے کھلے عام تشدد کیا جس کے باعث قابض فوج کی پر تشدد کارروائی کے خلاف فلسطینیوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیااور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے لیے مسجد الاقصی کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی اور انھیں اس کے اطراف میں ہر طرح کے اجتماعات کرنے سے روک دیا جس کے بعد سے بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں اور روزہ دار فلسطینی باشندےصہیونی فوجیوں کے ظالمانہ اقدامات اور مسجد الاقصی میں تخریبی کارروائیوں کےخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔