(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی ریاست میں بے بنیاد الزامات کی پاداش میں مزید 4 بے گناہ فلسطینی نظر بندی کی صعوبتیں جھیلنے پر مجبور،
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں الطور سے تعلق رکھنے والے 4 فلسطینی قیدی نوجوان ابو الھوىٰ، حمز ہ ابوالھوىٰ، فادی خویص اور مهند خويص کی صہیونی غیر قانونی نظر بندی میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے قابض فوجی عدالت کی جانب سے اس ماہ کی 27 تاریخ تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔
صہیونی انتظامی حراست میں نظر بند فلسطینی نوجوانوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم صہیونی جبر اور صعوبتیں برداشت کر نے والے ان نوجوانوں کے خلاف قابض فوج کی جانب سے لگائے گئے الزامات بھی اب تک ثابت نہیں کیے گئے ہیں جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے اہل خانہ صہیونی عدالت کے سامنے سراپہ احتجاج ہیں ۔