(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ نیا جاسوس سیٹلائٹ سسٹم بہترین ار تازہ ترین اثاثہ ہے جو اس کے ازلی دشمن ایران کے خلاف جاسوسی کرے گا۔
اسرائیل کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صہیونی ریاست ’اسرائیل کی وزارتِ دفاع اور اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز نے پیرکے روز مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے کامیابی کے ساتھ ’اوفیک 16‘ جاسوس سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجا ہے ‘۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق’ جدید ترین صلاحیتوں والا الیکٹرو آپٹیکل جاسوس سیٹلائٹ کئی ٹیسٹوں سے گذرے گا اور اسرائیل کے ازلی دشمن ایران کے خلاف تعینات ہو گا‘۔
اسرائیلی وزیردفاع اور سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز نے اس پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے کاہ ہے کہ ’اسرائیل کے دفاعی شعبے کے لیے راتوں رات ‘اوفیک 16’ سیٹلائٹ کا کامیاب آغاز ایک اور غیر معمولی کامیابی ہے۔اسرائیل کی سلامتی کے لیے تکنیکی برتری اور ذہانت کی صلاحیتیں ضروری ہیں۔ ہم ہر محاذ پر، ہر جگہ اسرائیل کی صلاحیتوں کو مستحکم اور برقرار رکھنا جاری رکھیں گے۔‘
بیان میں سیٹلائٹ کے مشن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں لیکن اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ اس کا استعمال ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کیا جائے گا۔