(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک منافقت کا سلسلہ ختم کرکے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور فلسطینیوں اوردنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اپنی مساعی تیز کریں۔
مراکش کے دارالحکومت رباط میں ایک وزراء خارجہ کانفرنس سے خطاب میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نےکہا کہ صہیونی ریاست نسل پرستانہ نظام پرکھڑی ہے ،فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
انہوں نے عالمی استعماری قوتوں کے مقابلے کے لیے پوری مسلم دنیا کہ کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مسلمان ممالک منافقت کا سلسلہ ختم کرکے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور فلسطینیوں اوردنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اپنی مساعی تیز کریں۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل بیت المقدس میں بین الاقوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے۔ مقبوضہ مغربے کنارے اور وادی اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرکے دو ریاستی حل کی مساعی کو سبوتاژ کررہا ہے۔