(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) محصور شہر کے سیکڑوں شہریوں نے غرب اردن پر صہیونی عملداری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر صہیونی قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے جنوبی سرحدی علاقے رفح گذرگاہ کے قریب سیکڑوں فلسطینی باشندوں نے غرب اردن کے 30 فیصد علاقے پر صہیونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔