(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکڑوں صہیونی آباد کاروں نے موٹرسائیکلوں اور بسوں کے ذریعے نابلس کے شمال میں جبل عیبال کی چوٹی پر واقع برنات کے علاقے میں پہنچ کر علاقہ مکینوں کے گھروں پر پتھراؤ کیا جبکہ دکانوں پر لوٹ مار کی جس کے باعث فلسطینی باشندوں نے بھی جوابی کارروائی کر تے ہوئے صہیونی آباد کاروں پر پتھراؤ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مقام پر سینکڑوں آباد کاروں کے منظم گروہ نے فلسطینی علاقے پردھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں مقامی رہائشیوں اور صہیونی آباد کاروں کے مابین پر تشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں اور دونوں جانب سے بد ترین سنگ باری کی گئی۔
سیکڑوں آباد کاروں نے موٹرسائیکلوں اور بسوں کے ذریعے نابلس کے شمال میں جبل عیبال کی چوٹی پر واقع برنات کے علاقے میں پہنچ کر علاقہ مکینوں کے گھروں پر پتھراؤ کیا جبکہ دکانوں پر لوٹ مار کی جس کے باعث فلسطینی باشندوں نے بھی جوابی کارروائی کر تے ہوئے صہیونی آباد کاروں پر پتھراؤ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے دہشت گردی کے مقام پر جانے والے راستے میں آبادکاروں کے تحفظ کے لئے آس پاس کی سڑکوں اور گلیوں میں بھاری نفری تعینات کر دی اور درجنوں فلسطینی رہائشیوں کو تشدد کر تے ہوئے گرفتار کر لیا۔