(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایران کے صدارتی نے کہا ہے نام نہاد امن منصوبہ دھونس اور پابندیوں اور صد سالہ توہین ہے جس کا مقدر ناکامی اور صرف ناکامی ہے”۔
ایرانی صدر کے مشیر حسام الدین آشنا نے مشرق وسطیٰ کےلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ کو صدی کا خطرناک جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبہ فلسطین اور پورے خطے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ کا باعث بنے گا۔
اپنے ایک بیان میں حسام الدین آشنا کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبہ صہیونی رجیم اور امریکا کے درمیان گٹھ جوڑ ہے جس میں فلسطینیوں کےلیے کوئی خیر کا پہلو نہیں اور نہ ہی یہ کوئی امن یا بھائی چارے کا منصوبہ ہے، یہ پابندیوں اور جبر کا ایک نیا ڈھونگ ہے جس میں فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی توہین کی ہے۔ایرانی مشیر کا کہنا تھا کہ ہم امریکی اقدام کے جواب میں ایک نئی انتفاضہ کا کے منتظر ہیں۔