(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھیڑوں پر گاڑی چڑھانے والے شر پسند آباد کارکو تحفظ فراہم کرتے ہوئے قابض فوج اور پولیس نے فلسطینی کی گاڑی کے نقصان کا جرمانہ بھی وصول کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ مغربی کنارے میں شمالی اردن کے علاقے ابو الکندول میں ایک شر پسند صہیونی آباد کار نے فلسطینی کے بھیڑوں کے ریوڑ پر اپنی گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں کئی بھیڑیں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سےہلاک ہوگئیں۔
قابض صہیونی ریاست میں انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آگاہ کیا گیا ہے کہ آباد کار نے بڑے پیمانے پربھیڑ بکریوں کے گزر تے ریوڑ کو جان بوجھ کرنظر انداز کرتے ہوئے ان پر سےگاڑی گزاری جس کے بعد کئی بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیںاوردرجنوں بری طرح زخمی ہوگئیں، مویشیوں کے اس حادژے میں بھیڑ بکریوں کے فلسطینی مالک کو بھاری نقصان ہوا۔
عارف دراغمہ نےمزید بتایا کہ صہیونی پولیس اور فوج کی جانب سےچھان بین کے دوران فلسطینی مویشیوں کے مالک کے ساتھ جابرانہ سلوک روا رکھتے ہوئےبھیڑوں کے ٹکراؤ سےآبادکار کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان پر جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔