(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے ایک بار پھر فلسطینی خاتون سماجی کارکن ھنادی حلوانی کو تفتیش کیلئے صہیونی حراستی مرکز طلب کیا ہے۔
صہیونی قابض فوج نے 16 جولائی کو بھی ھنادی حلوانی کو تفتیش کے نا پر میسکوبیہ حراستی مرکز طلب کیا تھا جہاں ان سے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی جانے کے بعد ان پر ایک ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران فلسطینی صحافیوں ، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت 32 فلسطینیوں پر سفری پابندیاں عائد کیں جبکہ مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام سمیت 25 اہم شخصیات کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی ہیں۔