(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے حکومتی اقدامات جاری ہیں اور اس وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے رمضان المبارک کے دوران تمام مساجد بندرہیں گی اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین کی جانب سے جاری بیان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں شروع ہونے والے ماہ مقدس میں مساجد عوام کے لیے بند رہیں گیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کی نماز اور تراویح ، رمضان کی شام کی نمازوں سمیت مساجد میں عوامی عبادت پر ، مقدس مہینے کے دوران پابندی عائد رہے گی اور اس کی بجائے حفاظتی مقاصد کے لئے گھروں میں ہی ان کا انعقاد کیا جائے گا۔