(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست جتنے مرضی مظالم ڈھائے اس کو ارض مقدس سے نکال کر ہی دم لیں گے ،حماس اپنے شہداء کے خون کے ساتھ کبھی غداری نہیں کرے گی۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مروزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اپنے وطن کی مٹی، قومی تشخص، مقدسات اور قوم کے ساتھ کوئی سمجھوتا اور سودے بازی نہیں کرے گی۔ چاہئے اسرائیلی ریاست اس کے جتنے مرضی مظالم ڈھائے۔
ابو مرزوق نے کہا کہ صہیونی ارض فلسطین پرمسلط غیرملکی قابض ہیں اور وہ جلد اس سرزمین سے نکل جائیں گے یا نکال دیئے جائیں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی غیرملکی طاقت نے دوسرے ملک پرقدم جمانے کی کوشش کی تو اسے اس میں کامیابی نہیں ہوئی، فلسطینی قوم نے ہمیشہ وطن پرمسلط ہونے والے غیرملکی غاصبوں اور غاصب طاقتوں کو نکال باہر کیا۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے اور انیباء کے وارث مسلمان اور فلسطینی ہیں، ہم اپنے مقدس مقامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور ہم سے مقدسات چھیننے والوں کو اس ملک سے نکال کر چھوڑیں گے۔